ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے انتقال پر حماد اظہر کا اظہارِ تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر حماد اظہر کا قلمدان ایک بار پھر تبدیل کئے جانے کا امکان
وفاقی وزیر حماد اظہر کا قلمدان ایک بار پھر تبدیل کئے جانے کا امکان

اسلام آباد:ڈی جی مالیاتی نگرانی (فنانشل مانیٹرنگ یونٹ) منصور صدیقی کے انتقال پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا  ہے کہ وہ ایک بہترین افسر تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی مانیٹرنگ یونٹ کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ منصور صدیقی کو انسدادِ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ پر زبردست مہارت حاصل تھی۔ 

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) میں پیشہ ورانہ طریقے سے بھرپور نمائندگی کر رہے تھے۔  

وزیرِ اقتصادی امور حماد اطہر نے کہا کہ منصور صدیقی مرحوم کو جاننے والے اور جس جس نے ان کے ساتھ کام کیا، سب ان کی کمی محسوس کریں گے۔ ہم ان کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہیں۔

حماد اظہر نے مرحوم منصور صدیقی کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دُعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اِس گھڑی میں خدا انہیں استقامت اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

Related Posts