سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کا آج 233واں روز ہے جس کے دوران کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک 65 سالہ شخص کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جو سری نگر کے علاقے دلگیٹ میں سینے کی تکلیف کے باعث وفات پا گیا۔
کورونا وائرس کے مذکورہ مریض کے جسم میں شوگر، ہائپر ٹنشن اور موٹاپے کے مسائل بھی پائے گئے۔ نیو دہلی سے واپس آئے ہوئے شخص کی رہائش سری نگر میں بتائی گئی ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کے دوران بھارت کا ظلم و تشدد، مواصلات کی پابندیاں، موبائل، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون پر پابندیاں بدستور جاری ہیں۔
مظلوم کشمیری عوام آپس میں ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرسکتے جبکہ تعلیمی ادارے، دفاتر، کاروبار اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ کشمیری معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں آج 8 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔