علیم ڈار کی مزدور طبقے کیلئے ریسٹورنٹ میں مفت کھانے کی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علیم ڈار کی مزدور طبقے کیلئے ریسٹورنٹ میں مفت کھانے کی پیشکش
علیم ڈار کی مزدور طبقے کیلئے ریسٹورنٹ میں مفت کھانے کی پیشکش

پاکستانی امپائر علیم ڈار نےکورونا وائرس سے  ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر  مزدور پیشہ، بے روزگار  اور مستحق افراد کو اپنے ریسٹورنٹ میں مفت کھانا کھلانے کی پیشکش کی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ایسے میں مزدور پیشہ افراد، بے روزگار لوگ اور مستحق افراد کے لیے کھانے اور راشن کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے پاکستانی امپائر علیم ڈار نے مستحق اور بے روزگار افراد کی لاک ڈاؤن کے دوران صورتحال دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔

امپائر علیم ڈار دنیا کے سینئر ترین امپائرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔انہوں نے 386 بین الاقوامی میچز میں امپائر کے فرائض سرانجام دئیے جن میں سے 132 ٹیسٹ، 208 ون ڈے انٹرنیشنل جبکہ 46 ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہیں۔

موجودہ حالات کے تناظر میں مزدور طبقے کے لیے گزر اوقات انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔ اس پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے کے غریب افراد کے لیے بالخصوص ایک آزمائش کی گھڑی ہے۔ ہم مفت کھانا تقسیم کریں گے۔

علیم ڈار نے کہا کہ کھانا بے روزگار اور مستحق افراد کو پیش کیا جائے گا جو ہم اپنے ریسٹورنٹ کے باہر 2 بجے سے 3 بجے کے درمیان تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ملک کے دیگر طبقات کو بھی آگے بڑھ کر غریبوں کی مدد کرنی چاہئے۔ ہم میں سے جس سے جو ممکن ہوسکے، وہ ایسے افراد کے لیے ضرور کرے۔ پاکستانی قوم کورونا وائرس کو مشترکہ کاوشوں سے شکست دے دے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں مزید 52 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1074 ہو گئی ۔

کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 413،   صوبہ پنجاب میں 323 جبکہ بلوچستان میں 119 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مزید 52 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Related Posts