کوروناکے باعث معیشت پربرے اثرات پڑنے کی توقع ہے، حفیظ شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt to pass on benefit of reduced oil prices in int'l market to public: Hafeez Shaikh

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب سے کم ہوکر3ارب رہ گیاہے۔سی وی ٹی کوختم کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کواین ایف سی کے ذریعے تاریخ میں سب سی زیادہ پیسے دیے گئے‘آمدنی اوراخراجات کا فرق بھی مثبت رہا۔

جبکہ ترسیلات زرمیں بھی کمی آنیکی توقع ہے‘پاکستان کی معیشت مضبوط سے مضبوط ترہوتی جارہی تھی‘ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈزفوری دیں گے۔

متاثرہونیوالے مزدوروں کیلئے200ارب روپیرکھے گئے ہیں‘ملک میں اقتصادی سرگرمیاں کم ہونگی،ٹیکس محصولات میں کمی آئیگی‘سواکھرب روپے کااقتصادی پیکج ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ چھوٹے کاروباری افراد کو کوقرضے دیے جائیں،قرضوں پرسودمیں کمی کریں گے،فرٹیلائزرکی قیمت میں کمی جائیگی،دوسرے طریقوں سے بھی سبسیڈائزکیاجائیگا۔

ایک کروڑ20لاکھ افرادکو مالی امداد دینے جارہے ہیں،اس وقت 50 لاکھ لوگوں کوامداددے رہے ہیں‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر15روپے کمی کی گئی۔

100 ارب روپیکاایک اورفنڈ قائم کررہے ہیں،این ڈی ایم ایکو25ارب روپے دے رہے ہیں،مزیدضرورت ہوگی تواضافہ کرینگے۔ماہانہ 3 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اشیائے خورونوش کم قیمت پردینے کیلئے یوٹیلٹی اسٹورزکو50ارب روپے دے رہے ہیں۔پالیسی ریٹ کی شرح میں 2.25فیصد کمی کی گئی۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بیک سے350 ملیں ڈالرابھی اور900 ملین ڈالرجون میں لیں گے‘آئی ایم ایف کیساتھ اضافی 1.4 ارب ڈالرزکیلیے بات چیت چل رہی ہے۔

یہ رقم آئی ایم ایف کے جاری پروگرام سے علیحدہ ہے،پٹرولیم مصنووعات میں کمی 3 ماہ تک برقراررہیگی۔

Related Posts