وزیراعظم غریب عوام کے یوٹیلیٹی بلز معاف کردیں، نثار کھوڑو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nisar Khoro challenges to govt for impose governor rule in Sindh

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں ٹرین سروس معطلی کا نوٹیفیکیشن واپس لے کر ملک کو کورونا فیکٹری بنانا چاھتی ہے ۔

وزیراعظم صاحب آپ سیاسی قیادت کو کمزور کرنے کے لئے دھرنے میں لاک ڈاؤن کی دھمکی دے سکتے ہیں تو انسانی جانیں بچانے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیوں نہیں کرتے ،اگر ٹرین سروس مزید جاری رہی تو وہ پاکستان کے لئے کورونا ٹرین سروس ثابت ہوگی۔

سندھ نے پاکستان بنایا اب سندھ ہی کورونا کے پیش نظر ملک اور قوم کو بچانے کے لئے کردار ادا کر رہا ہے ،قوم لاک ڈاؤن نہ کرنے سے متعلق وزیراعظم کے جواب کی منتظر ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے سب ایک پیج پر ہیں مگر وزیراعظم کو صوبائی خود مختاری اچھی نہیں لگ رہی، وزیراعظم اگر اس مشکل وقت میں قوم کی بہتری کے فیصلے نہیں کرسکتے تو قوم کی جان چھوڑیں اور آرام کریں۔

وزیراعظم میں قوم کی بہتری کے لئے فیصلے کرنے کی اہلیت نہیں ہے تو بلاول بھٹو زرداری کی تجاویز پر عمل کریں ۔

نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد محکمہ صحت صوبائی معاملہ ہے ،اگر وفاقی محکمہ صحت صوبوں کی بہتری کے لئے اقدامات نہیں کر سکتا تو وفاق کا محکمہ صحت ختم کیا جائے ۔

وزیراعظم کو چاھیئے کے ملک بھر میں غریب عوام کے 5 ھزار روپے تک کے دو ماہ کے یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کا اعلان کریں۔

مزید پڑھیں: قومی جنگ کے دوران سیاست کو گناہ سمجھتا ہوں، شہباز شریف

اپوزیشن کے دوران جب دھرنے میں بلز جلائے سکتے ہیں تو اب وزیراعظم اس مشکل گھڑی میں غریب عوام کے یوٹیلیٹی بلز معاف کردیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت کی تجاویز پر عمل نہیں کیا تو پاکستان میں اٹلی جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بڑھے گا۔

Related Posts