وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 17 نکاتی ایجنڈے پر صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 17 نکاتی ایجنڈے پر صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 17 نکاتی ایجنڈے پر صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس کے دوران 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو صوبے کی موجودہ صورتحال اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں اراکینِ کابینہ، صوبائی وزراء، مشیران اور خصوصی چیفس شرکت کریں گے۔

کابینہ اجلاس کے دوران 17 نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے صوبائی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گزشتہ کابینہ اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیں گے۔

دوسری جانب صوبے بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے تاہم میڈیکل، گروسری آئٹمز، بیکریاں اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

پنجاب میں مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورینٹ اور عوامی اجتماعات پر سخت پابندی عائد ہے جبکہ اس سے قبل کورونا وائرس کے پیشِ نظر صوبائی حکومت پنجاب کے تمام صنعتی یونٹس کی بندش کا اعلان کرچکی ہے۔

Related Posts