اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اتوار کے روز ٹیلیفون پرقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران اسپیکرنے شہباز شریف سے کورونا وائرس سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی بات چیت کی۔
اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں اسپیکر نے سنگین مسئلے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز کے حوالے سے بتایا،انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا مشاہدہ کرے گی اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کو تجاویز بھی پیش کرے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی قیادت نے ہمیشہ قومی اور پاکستان کے مفاد اور اہمیت کے امور پر ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ سیاسی قیادت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی کیوں کہ متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں لاک ڈاؤن: خلاف ورزی پر 16 دکاندار گرفتار