نوڈیرو میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض فرار، دوسرا آئیسولیشن وارڈ میں داخل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 coronavirus cases detected in Rawalpindi

نوڈیرو : پنجوڈیوگاؤں میں دو مشتبہ زائرین کی ایران سے نوڈیرو آمد کے بعد پورے گائوں  میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگوں میں خود کو گھروں تک محدود کرلیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں زائرین پر الزام ہے کہ انہوں نے مقامی ایجنٹوں کی مدد سے خفیہ طور پر سرحدوں کو عبور کرکے غیر قانونی طور پر ایران کا دورہ کیا۔

جب دونوں زائرین کوکورونا وائرس کی صورتحال کا علم ہوا تو ان میں سے ایک مشتبہ مریض فرار ہوگیا اور دوسرے شخص نے خود کو اپنے گھر میں بند کردیا۔

جب تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد کے بارے میں سنا تو دیہاتیوں نے کورونا وائرس کے خوف سے خود کواپنے گھروں تک ہی محدود کردیا۔

دیہاتیوں نے آخر کار متعلقہ عہدیداروں اور پولیس سمیت پولیس کو آگاہ کیا جس کے بعد ایک شخص مل گیا اور اسے رورل ہیلتھ سنٹر میں قائم آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا جہاں دو دیگر مشتبہ افراد پہلے ہی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس :عوام کومشتبہ افراد سے خون لینے سے گریز کرنیکا مشورہ

ذرائع نے بتایا کہ معائنہ کرنے والے ایک ملزم کو کھانسی اور بخار کی علامت تھی اور اسے علاج کے لئے لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ بھیج دیا گیا تھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ نیاز شیخ کے نام سے شناخت ہونے والا ایک اور ملزم فرار ہوگیا اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

Related Posts