کورونا وائرس سے مزید 1 ہزار 667 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 13 ہزار 54 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Special flight to bring back Pakistanis stuck in Bangkok tonight

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 1 ہزار 667 افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 54  ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 3  لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 3 لاکھ 7 ہزار  725 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 9  ہزار 300افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 95 ہزار 797 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے تاہم  وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اب تک 188ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 666 تک پہنچ گئے ، ہفتے کے روز مزید کیسوں کی اطلاع ملی ، حکومت کی جانب سے اقدامات کے باوجود متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا کیونکہ اب تک COVID-19 مریضوں کی مجموعی تعداد 396 ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس مزید پھیل گیا، کیس 730 سے تجاوز

Related Posts