اسلام آباد: پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن نے 21مارچ سے 28مارچ تک فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے‘ فضائی آپریشن آج رات بارہ بجے کے بعد مکمل طورپر معطل کیاجائے گا۔
پی آئی اے نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے تحت فضائی آپریشن ایک ہفتے کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فیصلے پر آج رات سے عمل درآمد شروع ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 21مارچ شب 12سے لیکر 28 مارچ تک ہوگا‘پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ کررونا وائرس کے پھیلاؤ کے سد باب کے تناظر میں کیا گیا ہے‘مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلیے ہم پیشگی معزرت خواہ ہیں۔مسافر مزید معلومات کے حصول کے لئے کال سنٹرز پر رابطہ کریں۔
پرہیز علاج سے بہتر ہے ہم نے یہ تمام تر اقدامات اپنے معزز مسافروں کی صحت کے حوالے سے اٹھا رہے ہیں‘جو پروازیں مسافروں کو لیکر روانہ ہو چکی ہیں انہیں وطن واپس آنے دیا جائے گا۔