جنیوا: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 980 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 967 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 237 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 6 ہزار815 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 85ہزار 742افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے تاہم وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اب تک 179ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ وائرس کے باعث اٹلی، ایران، ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی چیلنج چکا ہے۔ احتیاطی تدابیر کو مکمل اپنانا ہوگا۔اپیل کرتا ہوں کہ بے جا ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی نہ کی جائے۔
اسلام آباد میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہم سے کہیں زیادہ وسائل رکھنے والے ممالک اس سے گزر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کامیاب ہوگی، وزیر خارجہ