پاکستان میں کورونا زورپکڑ گیا‘ متاثرہ افراد کی تعداد 301 تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا زورپکڑ گیا‘ متاثرہ افراد کی تعداد 256 تک پہنچ گئی
پاکستان میں کورونا زورپکڑ گیا‘ متاثرہ افراد کی تعداد 256 تک پہنچ گئی

کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس نے اپنی جڑیں مضبوط کرلیں۔ صوبہ سندھ میں مزید افرادوائرس کا شکارہوگئے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 208ہوگئی۔ پنجاب میں 33، خیبر پختونخوا19، بلوچستان 23، اسلام آباد میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے‘ گلگت بلتستان میں 15 مریض، ملک بھر میں تعدادمجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 301 ہوگئی اور اب یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے ایک پریس کانفرن کے دوران کہا کہ سندھ بھر میں کوونا وائرس کے 181 مریض ہیں، 2 صحت یاب ہوئے ہیں، 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت 3 ارب روپے کا فنڈ مختص کررہی ہے‘ جسے کورونا سے نمٹنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ 3 ارب کا فنڈ کل سے قابل عمل ہو گا، عملدرآمد کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ جس کی سربراہی چیف سیکرٹری سندھ کریں گے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ریسٹورنٹس، دکانوں کی بندش کے حوالے سے مشکل فیصلہ کیا، میڈیکل، روزمرہ اشیا والی دکانوں پر اطلاق نہیں ہوگا، احکامات پر 100 فیصد عملدرآمد نہیں ہوا، آج بھی کچھ دکانیں، ریسٹورنٹس دیکھے گئے جو خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے پولیس کو ہدایات دیں ہیں کہ سخت اقدامات کرنے پڑیں تو کریں  لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ سب اقدامات آپ کے فائدے کے لئے ہیں‘بہت سے لوگوں نے مدد کیلئے سندھ حکومت سے رابطہ کیا، کورونا کا علاج دنیا میں نہیں، احتیاط کی جا سکتی ہے، فیصلہ کر لیں 14 روز کیلئے خود کو قرنطینہ میں رکھیں گے۔

جبکہ واضح رہے کہ سندھ بھر میں صوبائی حکومت کے احکامات پر کراچی سمیت صوبے بھر میں مرکزی بازار بند ہیں، کراچی میں بیشتر کھلنے والی مارکیٹس کو پولیس نے بند کرا دیا۔ شاپنگ سینٹرز اور مالز بھی بند ہیں، صدر موبائل مارکیٹ، پلازہ ٹائر مارکیٹ، اکبر مارکیٹ اور بولٹن مارکیٹ میں کھلنے والی دکانوں کو پولیس نے بند کرا دیا تاہم کچھ مارکیٹس کھلی ہیں۔ شہر میں کریانہ سٹورز، مرغی مچھلی کی دکانیں، بیکری کھلے ہیں جبکہ ریسٹورنٹ سے شہری کھانہ ساتھ لے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث اومان، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا نے پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ پاکستانی نژاد کینیڈین، امریکی شہری اور سفارتی عملہ ہی پاکستان سے کینیڈا کا سفر کر سکے گا۔ کینیڈا، اومان، اور ملائیشیا نے سیاحتی، کاروباری ویزہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دی ہیں۔ متحدہ عرب امارت نے بھی پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے پیپر ویزہ رکھنے والے شہریوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا ہے۔

Related Posts