کورونا وائرس: وزیراعلیٰ پنجاب آج ملتان اور ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: CM Punjab to visit twin cities today
وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر شدید برہم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار قرنطینہ مراکز کا دورہ کرنے آج ملتان اور ڈیرہ غازی خان پہنچنے والے ہیں، ڈیرہ غازیخان اور ملتان کے دورہ کا مقصدکورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیناہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا وائرس سنٹر کا بھی دورہ کریں گے اور آج میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے۔ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہوگئی ہے جبکہ چار مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز عثمان بزدار نے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کر نے والے شخص کی موت کی وجہ کورونا وائرس نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی

انہوں نے مزید تصدیق کی کہ اب تک پنجاب میں کورونا وائرس کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور انہیں بہترین دستیاب علاج مہیا کیا جارہا ہے۔

سندھ میں 100 ، پنجاب سے 26 ، بلوچستان سے 16 ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد سے 16 اور گلگت بلتستان سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts