کراچی : پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مرکزی رہنما اشرف قریشی، کراچی ڈویزن کے صدر خرم شیر زمان، دعا بھٹو، سعید آفریدی، ارسلان گھمن، ملک شہزاد اعوان اور حنید لاکھانی نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں اھم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
پریس کانفرنس سے پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کے جراثیم موبائیل فون کے ذریعے بھی پھیلتے ہیں ہاتھ کے ساتھ ساتھ موبائیل کو بھی الکوہل سے صاف کیا جائے قدرتی آفات کا مقابلہ حکومتیں نہیں قومیں کرتی ہیں ہم میں سے کوئی ایم پی اے ایم این اے نہیں ہے ہم عوام ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ضروراس سے باہرنکلیں گے کورونا کا شکست دیں گے۔
اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت صوبائی ذمہ داری ہے لیکن وفاق مکمل تعاون کر رہی ہے میڈیا بھی قوم کو آگاہی دے رہاہےکہا گیا کراچی ایئرپورٹ پر اسکریننگ صحیح نہیں ہورہی ہم گئے تھرمل اسکینر لگے ہوئے ہیں جس کا ٹمپریچرہائی ہوپتہ چل جاتا ہے سندھ حکومت کے نمائندے بھی موجود ہیں جس میں علامات ہوں ان کوسندھ حکومت کے حوالے کیا جارہا ہے ۔
وفاق کی جانب سے کٹس سندھ کو 1540، 292آغاخان ،سول اسپتال 240،ڈائوکو 96، گمبٹ کو 480 سے زائد دی گئی وزیراعلی کا بیان آیا وزیراعظم کو کال کی بات نہیں ہوئی میں اسلام آباد میں تھا این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے خود وزیراعلی کو کہا کہ صوبے کو کیا ضرورت ہے ہم مہیا کریں گے۔
بلوچستان حکومت کی طرف سے پیسے موجود ہونے کے باوجود لوگوں کو مس ہینڈل کیا گیا وفاق کی طرف سے کورنٹائن سینٹربنانے کی آفر بھی کی میں نے ان کی بات مرتضیٰ وہاب اورناصرشاہ سے بھی کروائی انہوں نے مزید کہا آٹ، اچینی دالوں کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ۔
کل گلشن اقبال میں ایک یوٹیلیٹی اسٹورسے اسی لاکھ کی خریداری ہوئی ہے ملک بھرمیں یوٹیلیٹی اسٹور عوام کو سستے داموں اشیاء خوردنوش فروخت کر رہے ہیں۔
بیت المال بھی متاثرین کی مدد کے لئے موجود ہیں حکومت پاکستان تیارہے ڈیلی ویجز ورکرز متاثرہوئے ہیں تافتان میں 2200لوگوں کی گنجائش تھی پاکستان ہائوس میں رکھا گیا سکھر میں متاثرین کے لئے بہترانتظامات کئے ہیں ویلڈن مرادعلی شاہ ہمارے ایم پی ایز آن بورڈ ہیں وزیراعلی کی مدد کو تیارہیں وفاق سے کوئی مدد درکارہوحاضرہیں ۔
بس اسٹاپ پر ایک گلاس سے کئی لوگ پانی پی رہے ہیں ہم تمام بحیثیت کے اس مشن میں کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے نکلے ہیں۔ ہم پی ٹی آئی کے اراکین اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ھم بحیثیت قوم اوردنیا جن حالات کو دیکھ رہے ہیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونا پڑیگا ترقی پذیرملک ہونے کے باوجود اپنے لوگوں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کریں ہم سمجھتے ہیں دنیا سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ۔
ذخیرہ اندوزی ہوتی ہیں قیمتیں بڑہتی ہیں اورغریب پریشان ہوتے ہیں سندھ حکومت کو ہمارے تعاون کی ضرورت ہے ہم حاضر ہیں کورنٹائین سینٹرز اورکٹس کی ضرورت ہے عوام کی آگاہی کے لئے میڈیا مہم چلائے جائے ہاتھ ملانے سے جراثیم پھیل سکتے ہیں اس میں بے تقیری نہیں ہوتی این ڈی ایم اے اورپی ڈی ایم اے کا اہم کردارہے روزانہ بریفنگ دیکرقوم کو حقائق بتائےجائیں پچاس لاکھ لوگ ڈیلی ویجز ورکرز کا خیال رکھنے کے لئے بیس کروڑ عوام موجود ہے قوم متحد ہوکرچل رہی ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس: پاکستان میں مذہبی اجتماعات ملتوی، خطبہ جمعہ محدود کرنیکا فیصلہ