غلام سرور خان اور زلفی بخاری کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zulfi Bukhari and Ghulam Sarwar Khan Visit Islamabad Airport

اسلام آباد : وفا قی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی زلفی بخاری نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔کراچی، اسلام آباد اور لاہور تک آپریشن محدود ہونے کی وجہ سے پروازوں کے اضافی بوجھ کے انتظام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انھیں پاکستان میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافے کے بعد سی اے اے کی جانب سے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی اجلاس‘پلان بی کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے‘ڈاکٹر ظفر مرزا

انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی پروازوں سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں  صحت کے عملے سے بات چیت کی۔

غلام سرور خان نے بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے مسافروں کی جانب سے صحت کے اعلامیے کے فارم بھرنے کے عمل کا جائزہ لیا اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایجوکیشن ڈیسک اور آئیسولیش رومز کا معائنہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر  نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے بھرپور تعاون کے  عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts