سعودی عرب میں کرونا کے 17 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus cases jump to 16 in Khyber Pakhtunkhwa

ریاض:سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے مزید 17 کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کے سامنے آنے والے مریضوں میں سے ایک کو الریاض کے ایک اسپتال میں الگ رکھا جا رہا ہے۔

مریض مقامی شہری ہے جو اس سے قبل کرونا کے شکار افراد کے ساتھ مل چکا تھا۔ایک دوسرا مریض ایک غیر ملکی شہری ہے جو پرتگال سے ترکی کے راستے سعودی عرب پہنچا تھا۔ اسے بھی الریاض کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا۔

کرونا کے تازہ کیسز میں ایران سے سطنت آف عمان کے راستے آنے والی ایک خاتون شامل ہے۔ اسے الاحساء کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایک اور خاتون ترکی سے لبنان کے راستے سعودی عرب پہنچی ہیں‘ اس نے اس سے قبل لبنان میں قیام کیا تھا۔

نئے کیسز میں کرونا کا شکار ہونے والی دو سعودی خوتین شامل ہیں جو عراق سے واپس آئی ہیں۔ انہیں القطیف میں قرنطینہ منتقل کیا گیاہے۔

سعودی عرب میں کرونا کا شکار ہونے والے 11 مصری شہری شامل ہیں۔ انہیں مکہ معظمہ کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

Related Posts