لاہور:سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ امیر لوگ شادیوں پرجتنے اخراجات کرتے ہیں اس سے کئی غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی شادی ہو سکتی ہے‘ اس جانب سوچنا ہوگا۔
حکومت غریب گھرانوں کو ریلیف دینے کے لئے جہیز کے خلاف سخت قانون بنائے‘جسے اللہ نے دیا ہے اسے خرچ کرنا چاہیے لیکن بعض شادی کی تقریبات میں جو اخراجات کئے جاتے ہیں وہ صرف نمود و نمائش ہوتے ہیں۔
صاحب ثروت شخصیات کو اپنی تنظیمیں بنانی چاہئیں اور اپنے اپنے علاقوں میں غریب بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے انتظامات کرنے چاہئیں۔
نوجوان نسل کو سوشل میڈیا پر جہیز اور نمود و نمائش کے خلاف مہم شروع کرنی چاہیے اور اس کے نتائج بھی نکلیں گے‘ لہٰذا اس کار خیر میں ہم سب کو اپنا حصہ بھی ڈالنا چاہئے۔