کراچی :ادارہ ترقیات کراچی سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی انوکھی فرمائش سے پریشان، کے ڈی اے انتظامیہ مشکل میں پھنس گئی، اگر مانتے ہیں تو ادارے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان ہے اور نہ مانیں تو عہدوں سے برطرف ہونے کا امکان ہے۔
با خبرذرائع کے مطابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر لائنز ایریا پارکنگ پلازہ کی 150 سے زائد دکانیں فوری طور پر کرائے پر دینے کی زبانی ہدایت کر دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ناصر حسین شاہ کو پارٹی قیادت نے کہا ہے کہ لائنز ایریا کی دکانیں کرائے پر دینے کی پالیسی مرتب کریں۔
کے ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ”کے ڈی اے پر شدید دباو ہے، تاہم سندھ حکومت کی اس ہدایت پر عمل کر دیا گیا تو کے ڈی اے کو 150 سے زائد دکانوں کی کھلی نیلامی سے ڈیڑھ ارب روپے آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:کے ڈی اے کے ایگزیکٹو انجینئرز کا غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہونے کا انکشاف