نیویارک: امریکا نے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کو امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار برقرار رکھنے کے لئے مزید 45 دن کی مہلت دے دی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کرکے ضروری امریکی آپریٹس خریدیں گے،توسیع سے قبل سابقہ لائسنس یکم اپریل کو ختم ہونا تھا اور نیا مشروط اجازت نامہ 15 مئی کو ختم ہوگا۔
امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہواوے کے آلات میں سیکورٹی کی خرابی ہوسکتی ہے دوسری طرف امریکی کمپنیوں اور لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہواوے کے آلات اور سافٹ وئیر کے متبادل فراہم کنندہ تلاش کریں۔
مزید پڑھیں: ایپکو کمپنی کو پلاٹ کی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو 2ارب 58کروڑ50لاکھ کا نقصان