لاہور: کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ فائیو سے باہر کردیے گئے
عامر یامین کے متبادل کے طور پر فاسٹ باؤلر وقاص مقصود کو کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے
ہیمسٹرنگ انجری کے شکار عامر یامین (گولڈ) کے ایم آر آئی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے
وقاص مقصود کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی‘ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان‘ ڈاکٹر سہیل‘ مرینہ اقبال اور سمیر کھوسہ شامل ہیں
وقاص مقصود اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں‘ انہوں نے ایونٹ میں 2میچز کھیلے تھے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔