قومی ائیر لائن کا قطر کے لیے اپنا فضائی آپریشن 31 مارچ تک معطل کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt extends suspension of international flights till May 15

قومی ائیر لائن نے مہلک کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے پیش نظر  عارضی طور پر31 مارچ تک  قطر کے لیے اپنا فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کی طرف سے یہ فیصلہ قطری حکومت کے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے مسافروں کی آمدورفت پر پابندی کے بعد سامنے آیا جس کے بعد کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فضائی آپریشن معطل کردئیے گئے۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) عبداللہ حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے نے آج سے قطر کے لیے اپنا فضائی آپریشن معطل کردیا ہے  جبکہ یہ معطلی 31 مارچ تک جاری رہے گی۔

فضائی آپریشن معطل کرنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے مسافروں کے لیے سہولت کا اعلان کیا ہے۔ قطر آنے یا جانے والے مسافروں کو ان کے تمام اخراجات واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کہا کہ قومی ائیر لائن تمام مسافروں سے فضائی آپریشن معطل کرنے پر معذرت خواہ ہے۔ یہ اقدام کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا۔ 

Related Posts