اسلام آباد :لبرلز عورت مارچ کے دوران جے یو آئی ف کے فنانس سیکرٹری عبدالظاہر کاکڑ شدید زخمی ہوگئے جبکہ عبدالظاہر کاکڑ پر امن حیاء مارچ ریلی کی سربراہی کر رہے تھے اسی دوران عورت مارچ کے شرکاء خواتین و مردوں نے پر امن حیاء ریلی کی شرکاء پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں دو کارکن شدید زخمی ہو گئے ۔
جن کو فوری طور پر پولی کلینک ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں زخمی کارکنان کے سروں پر ٹانکے لگائے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں جاری پرامن حیا مارچ میں اس وقت باہمی تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی جب جمعیت اہلسنت کے زیر اہتمام ہونے والے پرامن احتجاج کے شرکاء پر ساتھ ہی جاری این جی او کی خواتین کی طرف سے لاٹھی پھینکی گئی اور دہشت گرد دہشت گرد کے نعرے لگائے گئے۔
مزید پڑھیں: عورت مارچ پر خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کی مثال اور ہمارا اخلاقی زوال