پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں طور خم بارڈر پر حکومت نے جان لیوا کورونا وائرس کے خلاف مہم شروع کردی ہے جس کے تحت وائرس کا پھیلاؤ صوبے میں روکنے کے حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریکِ انصاف کے پیغام کے مطابق خیبر پختونخواہ کی حکومت کورونا وائرس کے خلاف کمربستہ ہو گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کی اسکریننگ جاری ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر پیدل چلنے والوں اور ڈرائیورز کی اسکریننگ کر رہی ہے جس کے تحت روزانہ 7 ہزار 500 افراد کی طورخم بارڈرز پر اسکریننگ کی جارہی ہے۔
اسکریننگ کا عمل خیبر پختونخواہ کے صوبائی محکمہ صحت کی طرف سے شروع کیا گیا ہے جس کے دوران سخت حفاظتی اقدامات اپنائے جا رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو ہر سطح پر روکا جاسکے۔
Khyber Pakhtunkhwa Government has geared up to tackle spread of Corona Virus :: On daily basis, over 7,500 pedestarians and drivers are screened on Torkham Border by the KP Health Department. Strict surveillance adopted and all measures taken to prevent spread of virus pic.twitter.com/ZkbBZYS3in
— PTI (@PTIofficial) March 3, 2020