کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، فردوس عاشق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک دعا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تشویش اور پریشانی کی بات نہیں۔ بطور مسلمان یہ دعا بھی ہمیں پڑھنی چاہئے تاکہ اس مرض سے عافیت اور حفاظت میں رہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے، اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا خصوصاً صفائی کا اہتمام لازم ہے، مسلمانوں کے لیے تو ’صفائی نصف ایمان ہے، صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا عزم ہے کہ ’کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘، باقی امراض کی طرح کورونا وائرس کو بھی شکست دیں گے، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں کورونا کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دیں۔

Related Posts