3 روزہ11ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi literature
karachi literature

کراچی: شہر قائد میں 3 روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، فیسٹیول کا افتتاح وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کیا۔

11واں کراچی لٹریچر فیسٹیول3 روز تک جاری رہے گاجس میں قومی و بین الااقوامی مقررین و مصنفین شرکت کریں گے۔

فیسٹیول میں پا کستان، جرمنی اور اٹلی سے 150 سے زائد مقررین اور مصنف تقریب میں شرکت کریں گے۔

فیسٹیول میں 80 سے زائد سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مزاکرات، پینل ڈسکشن، اردو اور انگریزی مشاعرہ بھی رکھا گیا ہے۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول میں 22 کتابوں کی رونما ئی بھی ہوگی اس کے علاوہ پرفارمنگ آرٹ اور دستاویزی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول میں معروف شاعرہ پروین شاکر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے زاشانے ملک نے کتھک ڈانس کی پرفارمنس پیش کی۔

اس کے علاوہ فیسٹیول میں قوالی کا پروگرام ، پاکستان کا تعلیمی نظام ، موجودہ دور میں بین الاقوامی سفارت کاری کو درپیش چیلنجز، ملک کی نامور خواتین جن میں فاطمہ جناح ، بینظیر بھٹو اور عاصمہ جہانگیر کو خراج تحسین اور انگریزی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔

Related Posts