پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلند و بالا ڈیجیٹل پارک کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت صوبے کی سب سے اونچی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور صوبائی آئی ٹی بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ معاہدے کے مطابق پشاور میں خیبر پختونخواہ کی سب سے اونچی بلڈنگ بنائی جائے گی جو پشاور کی تمام بڑی یونیورسٹیوں کے سنگم پر ہوگی۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اس 20 منزلہ ڈیجیٹل پارک کی تعمیر پشاور اور خیبر پختونخواہ کے لیے سنگِ میل ہوگی جس کے تحت پشاور ڈیجیٹل کمپلیکس کے نام سے ڈیجیٹل پارک بنایا جائے گا۔
پشاور ڈیجیٹل کمپلیکس نامی ڈیجیٹل پارک کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
وزارت سائنس اور صوبائ IT Board کے درمیان معاھدے کے مطابق پشاور میں خیبر پختونخواہ کی سب سے اونچی بلڈنگ بنائ جائیگی ، پشاور کی تمام بڑی یونیورسٹیوں کے سنگم پر اس 20 منزلہ ڈیجیٹل پارک کی تعمیر پشاور اور خیبر پختونخواہ کیلئے سنگ میل ہو گی۔ https://t.co/p3EFVG2zax
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 28, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی کہ رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی کہ رمضان المبارک کا چاند پورے ملک میں 24 اپریل کو دیکھا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک کا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔فواد چوہدری