پاکستان خطے میں قیامِ امن کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔علی امین گنڈاپور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

equipment has been provided to the medical staff, Ali Amin Gandapur

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ  پاکستان دُنیا بھر میں اور بالخصوص اپنے  خطے میں قیامِ امن کے لیے مؤثر کردار ادا کررہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے امورِ کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک پر امن اور ترقی پسند ملک ہے۔ بھارت کروڑوں بھارتی مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی کارروائیاں کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اس کا ہندوتوا ایجنڈا بے نقاب ہوچکا ہے۔

مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وادی میں صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدر عالمی برادری سے بھی مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

وزیر برائے امورِ کشمیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی خطے میں قیامِ امن کے لیے کاوشوں کو سراہا جو ہم نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے کیں۔ بھارتی فوجی کشمیر میں جو کارروائیاں کر رہے ہیں، وہ ناقابلِ برداشت ہیں۔ حکومتِ پاکستان، پاک فوج اور عوام آج بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بین الاقوامی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے کشمیر کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ مسئلۂ کشمیر کے پر امن حل کے لیے امریکا و برطانیہ سمیت عالمی برادری تعاون پر مبنی حکمتِ عملی اپنائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے بعد بھارت میں 20 کروڑ مسلمان مودی کے نشانے پر ہیں۔

ٹوئٹر پردو روز قبل اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  میں نے  گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں پیش گوئی کی تھی کہ ایک مرتبہ جن بوتل سے نکل آیا تو خونریزی میں شدت آئے گی۔ جس کا آغاز کشمیر سے ہوا۔ 

مزید پڑھیں:  بھارت میں 20 کروڑ مسلمان نشانے پر ہیں۔وزیر اعظم

Related Posts