وزیر اعظم قطری قیادت سے ملاقات کیلئے 1 روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Debt reached the highest level in the country’s history during the PTI era

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان قطری قیادت سے ملاقات کے لیے 1 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں جہاں ان کی امیرِ قطر سے ملاقات ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ دورۂ قطر کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری، ندیم بابر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہیں جبکہ دورے کے دوران پاک قطر تعلقات پر گفتگو ہوگی۔

دورۂ قطر کے دوران وزیر اعظم عمران خان امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت اعلیٰ قطری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  قطر نے امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی تقریب میں پاکستان کو شرکت کی دعوت دے دی۔

قطری سفیر صقر بن مبارک نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے 2 روز قبل ملاقات کی  جس کے دوران قطری سفیر نے وزیر خارجہ کو امریکا طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔

قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی دعوت نامہ بھی پیش کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دعوت قطری ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی کی جانب سے دی گئی۔

مزید پڑھیں:  قطر کی افغان معاہدے کی تقریب میں پاکستان کو شرکت کی دعوت

Related Posts