افغان امن عمل، قطر کی معاہدے کی تقریب میں پاکستان کو شرکت کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM shah mehmood qatar
FM shah mehmood qatar

اسلام آباد: قطر نے امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی تقریب میں پاکستان کو شرکت کی دعوت دے دی۔

قطری سفیر صقر بن مبارک نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفترخارجہ میں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران قطری سفیر نے وزیر خارجہ کو امریکا طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔

قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی دعوت نامہ بھی پیش کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دعوت قطری ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی کی جانب سے دی گئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آ ج دنیا پاکستان کا موقف تسلیم کر رہی ہے، افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان اور قطر کا کلیدی کردار ہے،،امید ہے امن معاہدے پر دستخط بین الافغان مذاکرات کی طرف لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کونسل کا اجلاس: شیریں مزاری کا بچوں کے ساتھ زیادتی پر اظہارِ خیال

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے مابین کیے گئے معاہدہ پر 29 فروری کو دستخط کیئے جائیں گےجس کی تقریب قطر میں ہوگی، امریکا اور طالبان دونوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کرنے کا عندیہ دے دیاگیا ہے۔

Related Posts