قوم معاشی قاتلوں کو بلدیاتی انتخابات میں مسترد کر دے گی، سہیل انور سیال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sohail anwar siyal
پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے وزیر اوقاف سندھ کی جمعہ کے اجتماعات میں دعاؤں کی اپیل

کراچی: سندھ کے وزیر برائے آبپاشی، زکوٰۃ و عشر اور اوقاف سہیل انور سیال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔سال 2020 کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مزاحمتی اور نظریاتی سیاست نے محروم طبقات کی محرومی کے خاتمے کیلئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں۔جاری کردہ ایک بیان میں سہیل انور سیال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی باتیں کرنے والے جمہوریت دشمن ہیں۔

جمہوریت اختیارات کی منصفانہ تقسیم کا نام ہے۔بااختیار اداروں سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نچلی سطح پر عوام سے رابطہ و رشتہ بحال رکھا ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں: خان صاحب !آٹے وگندم کا بحران غلطی نہیں آپ کی واردات ہے،مولا بخش چانڈیو

صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ ملک میں سلیکٹڈ احتساب ہو رہا ہے اور سیاسی حریفوں کو انتقام کا نشانہ بنانے والوں سے عوام اچھی طرح آگاہ ہیں۔

عوام” نیا پاکستان” کے کھوکھلے نعروں کے بھیانک نتائج دیکھ چکی ہے۔لوگوں کو بیروزگار کرنے والوں اور قوم کے معاشی قاتلوں کو عوام بلدیاتی انتخابات میں مسترد کر دے گی۔

Related Posts