کورونا وائرس سے مزید 117 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 462ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 117 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 462ہوگئی
کورونا وائرس سے مزید 117 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 462ہوگئی

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 117 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 462 ہو  گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 2345افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 78ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 78ہزار  773 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 11 ہزار 553افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 23 ہزار 193  افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے، تاہم وائرس کے پھیلاؤ کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 33 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گزشتہ روز کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں، اس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بلو چستان کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

Related Posts