خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع بونیر کے علاقے بامپوخہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر9 مزدور جاں بحق جبکہ مزید 30 مزدور ملبے تلبے دب گئے۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑنے کا کام جاری تھا کہ ایک چٹان نیچے مزدوروں پر آگری، چٹان مزدوروں پر گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 9 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق کان پر بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، اور ممکنہ طور پر بھاری مشینری کی وجہ سے ہی کان منہدم ہوئی، متعدد افراد ملبے تلےدبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جب کہ 7 افراد زخمی حالت میں نکالے جاچکے ہیں۔
واقعے کے بعد دیگر اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔