پی ایس ایل فائیو: افتتاحی تقریب نے کراچی کو نئی آب و تاب دی۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے کراچی کو نئی آب و تاب دی۔فردوس عاشق اعوان
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے کراچی کو نئی آب و تاب دی۔فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی  معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب نے کراچی کو نئی آب و تاب عطا کی۔

سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے۔

اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لمحے، خوشیاں اور رونقیں قوم اورکراچی کو مبارک ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس کے کھیل کے میدان آباد ہوں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ پاکستان کے بہادرعوام ،مسلح افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ایس ایل سے رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اور بین الاقوامی ستارے اکستان آئے۔بیرون ملک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

 

Related Posts