شہباز شریف کے بعد اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ضروری ہے۔فواد چوہدری کا اسپیکر کو خط

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کے بعد اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ضروری ہے۔فواد چوہدری کا اسپیکر کو خط
شہباز شریف کے بعد اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ضروری ہے۔فواد چوہدری کا اسپیکر کو خط

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے بعد اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا کہ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ شہباز شریف پہلے چھوڑ چکے۔قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لےرہے ہیں۔ غیر موجودگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے یا پھر نیا اپوزیشن  لیڈر منتخب کرنے کیلئے لائحہ عمل کا آغاز کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ طویل عرصے تک خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شہبازشریف نے کہا کہ عوام کو روٹی ، روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں جبکہ کرپٹ، نالائق اور انتقامی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے 11 روز قبل کہا کہ تحریکِ انصاف کی حرکتوں سے مسلم لیگ (ن) کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے، شہباز شریف

Related Posts