پی ایس ایل افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 169 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

isl vs quetta
isl vs quetta

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئئہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

افتتاحی میچ میں دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لیوک رونکی نے کیاتاہم پہلی ہی گیند پرمحمد نواز نےکولن منرو کی وکٹ حاصل کی۔

لیوک رونکی اور ڈیوڈ ملان نے جارحانہ انداز اپنایا اور دوسری وکٹ کے لیے 37 رنز کی شراکت قائم کی ، لیوک رونکی کی وکٹ سہیل خان نے حاصل کی،انہوں نے 13 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 23رنز بنائے۔

106 رن رنز کے مجموعے پر حسین طلعت بھی 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، کولن انگرام بھی 6 کے انفرادی اسکور پربین کٹنگ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

ڈیوڈ میلان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 64 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی نے 19 جب کہ فہیم اشرف نے 20 رنز بنائے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

Related Posts