دُنیا کے امیر ترین انسان بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ نے صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کرواتے ہوئے آفس کی تمام ایپس ایک جگہ جمع کردیں۔
مائیکروسافٹ کے ویڈیو بیان کے مطابق مائیکروسافٹ آفس کی تمام ایپس جن میں ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ شامل ہیں صارفین کو ان کے لیے الگ الگ سافٹ وئیر استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔
کمپنی نے سافٹ وئیر کا نام مائیکروسافٹ آفس موبائل ایپس رکھا ہے جس میں تصاویر کو ورڈ اور ایکسل میں براہِ راست ایڈٹ کرنے کی سہولت بھی متعارف کروائی گئی ہے۔
ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ کے ذریعے پورٹ ایبل ڈاکومنٹ فارمیٹ (پی ڈی ایف) فائلز بنانا اور ان میں اپنا کام سیو کرنا بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔
ایپ کا بیٹا ورژن ٹیسٹنگ مقاصد کے لیے متعارف کروا دیا گیا جسے مائیکروسافٹ کمپنی جلد ہی اصلاحات کے بعد باضابطہ طور پر مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔