اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد کیمرے لے کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

islamabad
islamabad

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کے باعث سیاح اور شہری غیر محفوظ ہوگئےجبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اسلام آباد کے حساس علاقوں میں مسلح افراد بغیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل پر فیصل مسجد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گن پوائنٹ پرسیاحت کی غرض سے آئے افراد سے کیمرے لے کر فرارہوگئے۔

پولیس تاحال نقاب پوش مجرمان کا پتہ لگانے میں ناکام ہے ، متاثرہ افرادفیصل مسجدپر فوٹو سیشن کی غرض سے آئے تھے ، دوسری جانب پولیس متاثرہ افراد کو طفل تسلیاں دیتی ہوئی نظر آئی اورواقعے کی ایف آئی آر درج کرنے سے بھی گریزاں ہے۔

اس حوالے سے متاثرہ شخص نعمان ارشدکا کہنا تھا کہ میں اور میرا دوست سید احسان نوبیاہتا شادی شدہ جوڑے کی غرض سے اسلام آباد آئے تھے، فیصل مسجد کے قریب اچانک 2 نقاب پوش مسلح افراد آئے اور کیمرے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

نعمان ارشد نے کہا کہ مسلح افراد نے کیمرا نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، دونوں مسلح ڈکیت کیمرے چھین کر فرار ہوگئے، انہوں نے کہا کہ کیمروں کی مالیت 3 لاکھ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ورکس ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیدار کی ٹینڈر کی جگہ پرچیوں سے کام چلانے کی کوشش

انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کے فورا بعد 15 پر اطلاع دی اور پولیس وقوع پر 30 منٹ سے زائد وقت میں پہنچی، اے ایس آئی شہزاد نے جائے واردات پر بلایا اور واقعے کے بارے میں میں پوچھا ، ان کا کہناتھا کہ تھانہ مارگلہ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکی ہے۔

Related Posts