پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کل ہو گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL trophy
PSL trophy

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کل منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان کے کھیلوں کے بڑے سپر اسٹار اور اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان ٹرافی کے ہمراہ اسٹیڈیم میں آئیں گے۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پرجہانگیر خان اسٹیڈیم میں خوبصورت ٹرافی لے کر آئیں گے اور اسے دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے سپرد کریں گے۔

تقریب کے دوران ٹرافیسرفراز احمد  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے سپرد کریں گے جو تمام فرنچائزکے مالکان اور کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

اس مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ ول سلور اسمٹس نے تیار کی ہے جس کے اوپر ایک چاند اور تکون ستارہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔ٹرافی کی لمبائی 65سینٹی میٹر اور اس کا کل وزن 8کلو ہے جس میں مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خوشی ہےپی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ہوم گراؤنڈ پر ہورہا ہے، وسیم اکرم

رواں سال متعارف کرائی جانے والی ٹرافی اب پی ایس ایل کے مستقبل کے تمام مقابلوں میں استعمال کی جائے گی اور ہر سال ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کیا جائے گا۔

Related Posts