صادق آباد میں حیوانیت کی انتہا! سگی ماں کا 4 سالہ بچے پر بدترین تشدد؛ ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پنجاب کے شہر صادق آباد میں انسانیت کو شرما دینے والا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ظالم ماں نے مبینہ طور پر اپنے ہی چار سالہ معصوم بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔ معصوم بچے پر ظلم کی یہ المناک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سنگدل خاتون نے سفاکیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے معصوم سبحان پر تشدد کی دردناک ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے اپنی ہی والدہ کو واٹس ایپ پر چیٹ کے ذریعے بھیج دی۔

ویڈیو کے ساتھ ملزمہ نے اپنی ماں کو دھمکی آمیز پیغام بھی دیا کہ اگر تم بچے کو زندہ دیکھنا چاہتی ہو تو فوراً یہاں آ کر اسے لے جاؤ ورنہ میں اسے موت کے گھاٹ اتار دوں گی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے اور معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس فوری طور پر حرکت میں آ گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معصوم بچے پر تشدد کرنے والی سفاک خاتون کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور ملزمہ کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Related Posts