وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا عالمی کپ جیتنے پر پاکستان کی کبڈی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی قومی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ تمام ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت دونوں ٹیموں نے کھیل کا حق ادا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے مہارت کے نئے معیارات قائم کیے۔

کبڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کھیل میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کا بھرپور مقابلہ کیا جس پر دونوں تالیوں کے مستحق ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہرلاہور میں پاکستانی پہلوانوں نے تاریخ رقم کردی، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یادگار اور تاریخی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کبڈی کے کھیل میں پاکستان نے پہلی بار عالمی سطح کا ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے۔ کبڈی کا فائنل میچ گزشتہ شب لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں دونوں طرف سے اچھا کھیل پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:   پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Related Posts