پی ایس ایل فائیو: پاکستان میں کرکٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل فائیو: پاکستان میں کرکٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا
پی ایس ایل فائیو: پاکستان میں کرکٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 قریب آتے ہی پاکستان میں کرکٹ کا جنون ایک بار پھر اپنے عروج پر پہنچ چکاہے ،پی ایس ایل کی تیاریاں مکمل ہونے کے قریب ہیں ،پی ایس ایل سیزن 5 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا.اس سلسلے میں غیر ملکی کرکٹرز کی پاکستان آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے۔پی ایس ایل نے پوری قوم کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، پاکستان کے عوام نے اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کی حمایت کے لئے مختلف طریقے تلاش کرنا شروع کردیئے۔
اس سال پی ایس ایل سیزن پر کون حکمرانی کرے گا اس پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوچکی ہے۔ کرکٹ سے محبت کرنے والوں نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کی ٹی شرٹس کی خریداری بھی شروع کردی ہے۔ دوستانہ ماحول میں پی ایس ایل دیکھنے کے لئے پاکستان کے بڑے مقامات پر بڑے ایل سی ڈی لگائے گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ پر ایک نظر
پاکستان سپر لیگ ایک بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ ہے ،اس پرکشش لیگ کا پہلا سیزن 4 فروری 2016 کو متحدہ عرب امارات میں شروع کیا گیا تھا اور پاکستان میں سیکورٹی کے مسائل کی وجہ سے مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا۔
پہلا پی ایس ایل سیزن میں پانچ ٹیموں پر مشتمل تھا جن میں پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، کراچی کنگز ، لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ اب ملتان سلطانز کو شامل کرنے کے بعد چھ پر مشتمل ہے۔ ٹیموں کے مالکان جاوید آفریدی (پشاور) ، ندیم عمر (کوئٹہ) ، سلمان اقبال (کراچی) ، رانا فواد (لاہور) ، علی نقوی (اسلام آباد) اور علی ترین (ملتان) ٹیم کے مالک ہیں۔
یہ ٹی 20 لیگ فروری اور مارچ کے درمیان ہوگی ، جس میں ہر ٹیم ڈبل راؤنڈ فارمیٹ کے تحت میچ کھیلتی ہے اور ٹاپ چار ٹیمیں پلے آف کیلئے کوالیفائی کرتی ہیں۔
پہلے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح کا تاج پہنا، پشاور زلمی نے دوسرا پی ایس ایل سیزن جیت لیا، اسلام آباد ایک بار پھر تیسرے سیزن میں چمپئن بن گیا اور موجودہ چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 5
پاکستان سپر لیگ کا سیزن 5 پہلے کے ایڈیشنز سے مختلف ہے کیونکہ اس سال پی ایس ایل سیزن 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے 14 مارچ 2019 کو ملک کے عوام کو یقین دلایا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔
یہ خوش آئند علامت ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ملک کی سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اب پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لئے ایک محفوظ ملک ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی معیشت اور سیاحت کے لئے بے حد فروغ پائے گا۔میچز لاہور ، کراچی ، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جارہے ہیں۔ افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی میں ہوگی اور فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 5 کا ترانہ ،،تیار ہیں،،ہے۔ اسے علی عظمت ، ہارون ، عاصم اظہر اور عارف لوہار نے گایا ہے۔

پی ایس ایل 5 میں شریک ٹیمیں
پانچویں ایڈیشن میں بیشتر ٹیموں نے اپنے سابقہ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے اور کئی غیر ملکی کرکٹرز نے لیگ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
غیر ملکی کرکٹرز میں کولن انگرام ، کولن منرو ، ڈیوڈملن، لیوک رونچی اور فل سالٹ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم میں شامل ہیںاور ڈیل اسٹین بھی اسلام آباد کی ٹیم کاحصہ ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب اسٹین پی ایس ایل کھیلیں  گے، شاداب خان رواں سال اسلام آباد کے کپتان ہیں۔
ایلکس ہیلز ، کیمرون ڈیلپورٹ ، فواد احمد ، کرس جورڈن اور مچ میک کلیناگن کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی ہیں،عماد وسیم کراچی کی طرف سے قیادت کر رہے ہیں۔
لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی بین ڈک ، کرس لین ، سمت پٹیل ، سیکوگو پرسانا ، ڈین ولاز اور ڈیوڈ ویز ہیں،سہیل اختر اس سال لاہور کی کپتانی کریں گے۔
ملتان سلطانز کے لئے اس سال پی ایس ایل میں معین علی ، فیبین ایلن ، روی بوپارہ ، وین میڈسین ، ریلی روسو و، عمران طاہر اور جیمز وینس حصہ لیں گے۔ شان مسعود کو ملتان کی جانب سے کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سال پشاور زلمی کے لئے ڈیرن سیمی ، ٹام بنٹن ، کارلوس برتھویٹ ، لیام ڈاسن ، لیوس گریگوری ، لیام لیونگ اسٹون اور کیرون پولارڈ غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جبکہ قیادت کے فرائض ڈیرین سیمی ہی انجام دینگے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ ، ٹائمل ملز ، جیسن رائے ، کیمو پال اور شین واٹسن ہیں۔ سرفراز احمد کوئٹہ کیلئے کپتان ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پی ایس ایل معیشت کو نمایاں ترقی دے گی ،پاکستان میں سیاحت کو بھی فروغ  ملنے کے علاوہ قوم کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ پاکستان میں سردی، گرمی، خزاں اور بہار کے بعد یہ کہنا بجا ہوگا کہ پی ایس ایل پاکستان کیلئے پانچوں موسم بن گیا ہے جس کی آمد کا قوم کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Related Posts