رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahnaz Ansari is buried in Naushero Feroze

نوشہروفیروز: پاکستان پیپلز پارٹی کی مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کوآہوں اور سسکیوں کے دوران نوشہروفیروز میں واقع اسماعیل شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔قبل ازیں ان کی نمازجنازہ گا ئوں چاناری ہائی اسکول کے گرائونڈ پر ادا کی گئی۔

نمازہ جنازہ میں سابق وزیرقانون سندھ ضیاء الحسن لنجار،رکن سندھ اسمبلی ممتاز چانڈیو ،پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرا، فیروز جمالی، ضلع صدر پیپلزپارٹی نواب شاہ اکبر جمالی ،ڈی سی نوشہرو فیروز،سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

نماز جنازہ کے بعد کارکنان اور ورثاء نے ملزمان کی گرفتاری کے نعرے لگائے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما عاجز دھامرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اے شہناز انصاری کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا، ایم پی اے قتل ہوگئی لیکن آئی جی سندھ آرام سے سوئے ہوئے ہیں۔ آئی جی کے ٹرانسفر سے روکیں گے تو جرائم پیشہ افراد متحرک ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس پر گرفت نہیں رکھے گی تو ایسے حالات پیدا ہوں گے۔صوبائی وزیرشہلا رضا بھی تعزیت کے لئے مقتولہ کے گھر پہنچیں۔انہوں نے مقتولہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی اورمرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

ایس ایس پینوشہرو فیروز ڈاکٹر محمد فاروق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ایم پی اے شہناز انصاری کو قتل کرنے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے انکے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہناز انصاری کی بہن شبانہ کا سسرالیوں سے زمین کا تنازع چل رہا ہے، شہناز انصاری بہنوئی زاہد کھوکھر کے چالیسویں پر گائوں گئی تھیں، جہاں زاہد کھوکھر کے آبائی گھر کے ساتھ ہی ملزمان کا گھر ہے۔

مزید پڑھیں: رہنما پیپلزپارٹی شہناز انصاری نوشہرو فیروز میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ایس ایس پی نے بتایا کہ زیادہ افراد ساتھ لانے پر شہناز انصاری کی زاہد کھوکھر کے بھائی سے تلخ کلامی ہوئی اور زاہد کھوکھر کے بھتیجے نے فائرنگ کردی جس سے شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ مقتولہ شہناز انصاری نے سیکیورٹی کے لیے تحریری درخواست نہیں دی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نوشہرو فیروز کے علاقے دریا خان مری میں پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو تین گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق شہناز انصاری بہنوئی کے چہلم میں گئی تھیں۔ ان کی بہن کا اپنے دیور سے زمین کے تنازعے پر جھگڑا چل رہا تھا، شہناز انصاری کو بہن کے دیور کے بیٹے وقار نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

Related Posts