حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی: حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

حکومتی طویل اور قلیل مددتی بانڈز میں بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ سطح کو چھو گئی جو بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر بھرپور اعتمادکا مظہر ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک ٹی بلز اور پاکستان انویسمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری 3 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

اس عرصے میں برطانیہ سے 2 ارب ڈالر، امریکا سے 88 کروڑ ڈالر اور عرب امارات سے 10 کروڑ ڈالر کی حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ترسیلات زر کے فروغ کیلئے ٹی ٹی چارجز میں اضافے کا فیصلہ

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بڑھا ہے، اس کے علاوہ زائد شرح سود کے باعث بھی بیرونی سرمایہ کار حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں مگر بانڈز کی مددت معیاد پوری ہونے کی صورت میں پاکستانی روپے پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

Related Posts