فیصلے کی گھڑی آگئی، ایف اے ٹی ایف کا اجلاس کل سے شروع،پاکستانی وفد پیرس روانہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FATF retains Pakistan on grey list

اسلام آباد: پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے یا ستمبر تک کی مہلت دینے سے متعلق فیصلہ لینے کیلئے ٹاسک فورس کا اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کل شروع ہو گا جو 21 فروری تک جاری رہے گا۔

وفاقی وزیراقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد پیرس روانہ ہو گیاہے، وفد میں ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اورڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ بھی شامل ہیں۔

پاکستان کو 39 ممالک کی تنظیم میں کسی سخت فیصلے سے بچنے کیلئے 3 ووٹ درکار ہیں تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کو ترکی، ملائیشیا، سعودی عرب، چین،امریکااور یورپی یونین کی سفارتی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

امیدہے کہ سعودی عرب، ترکی، ملائشیا، چائنا، کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، روس، سنگاپور، اٹلی، جاپان، فرانس، جرمنی، یونان، ارجنٹینا، آسٹریلیا کی حمایت ملنے کی صورت میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا متفقہ فیصلہ ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ کتنا ہے؟

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد جائزہ مکمل ہونے تک پیرس میں قیام کرے گا، اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تو گرے لسٹ سے نکالنے اور کمپلا ئنٹ ممالک میں شامل کر لیا جائےگا۔

اجلاس میں کارکردگی پر عدم اطمینان کی صورت میں  پاکستان کے ذ مہ بقیہ 22 میں سے 12 شرائط پر عملدرآمد کیلئے ستمبر 2020 تک کی مہلت ملنے کے امکانات ہیں۔

Related Posts