الائیڈ ہسپتال کا عملہ غائب، شہر اقتدار میں مریض بے حال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Allied hospital staff missing, patient disturbed

اسلام آباد( سید محمد یاسین ہاشمی ) شہر اقتدار کے الائیڈ ہسپتال پمز کا برا حال ہے ،مریض پریشان ہیں، رات کے اوقا ت میں خواتین اور مرد ایمرجنسی میں جمع ہیں اور شدید تکلیف میں مبتلا ہیں جبکہ ہسپتال اللہ کے حوالے کرکے عملہ نہ جانے کہاں غائب ہے ۔

ہسپتال باہر مریضوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں جس میں کچھ ایسے مریض بھی جو اس وقت شدید تکلیف دے دوچار ہیں ایک مریض اپڈکس کے مرض کی وجہ سے درد سے کراہ رہاہے لیکن نہ تو مریضوں کی پرچی بنانے والا عملہ ہسپتال میں موجود ہے اور نہ ہی ڈاکٹر جب مریضوں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تو ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ نے مریضوں سےبدتمیزی شروع کر دی۔

جس پر تمام مریض سراپا احتجاج ہیں اور مریضوں کا کہنا ہے کہ حکمران بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں گڈ گورننس کے کدھر ہے گڈ گورننس ہم یہ ذمہداروں سے مطالبہ کرتےہیں کہ ہمیں ان جلادوں کے حوالے مت کریں اور ہمیں اور مت زلیل کریں پہلے ہی مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا ہے اب علاج معالجہ بھی نہیں کراسکتے۔

مزید پڑھیں: شہرقائد میں آوارہ کتوں سے شہری غیر محفوظ، 40دن میں 1300لوگوں کو کاٹ لیا

ریاست مدینہ تیری کونسی کل سیدھی ہمیں ہمارا پہلے والا پرانا پاکستان واپس کردیں ان کی بڑی مہربانی ہوگی ہم لوگ بیماری کی شدت سے تڑپ رہے ہیں اور ہسپتال کا عملہ ڈاکٹر سمیت غائب اور وہ بھی ایمرجنسی جیسی حساس جگہ سے جو کہ موجودہ صورتحال میں سوالیہ نشان ہے۔

Related Posts