پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بچوں میں کینسرکا عالمی دن آج منایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

International Childhood Cancer Day will be celebrated today

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بچوں میں کینسر کا عالمی دن آج15 فروری بروز ہفتہ کو منایا جائے گا جس کا مقصد عوام میں مرض سے بچائو کی آگاہی دینا ہے اس سلسلہ میں ملک بھر میں محکمہ صحت اور مختلف این جی اوز کے زیراہتمام واکس اور سیمینارز انعقادپذیر ہونگی جس میں بچوں میں کینسر کی وجوہات اور دیرسے علاج کرانے کے متعلق عوام میں آگاہی فراہم کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: کون سے پاکستانی ادارے اس مرض کا مفت علاج کر رہے ہیں؟

بچوں کو لاحق ہونے والے کینسر کی اقسام بڑوں سے مختلف ہوتی ہیں،ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں بچے کینسر کی مختلف اقسام کا شکار ہو رہے ہیں، بچے لیوکیمیا ، دماغ اور حرام مغز کے ٹیومر، ہڈیوں، آنکھ اور دیگر اعضا کے کینسرمیں مبتلا ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں کے جسم میں کہیں غیر معمولی ابھار یا گلٹی اور سوجن نظر آئے یا جسم کے کسی حصے میں مستقل درد رہتا ہواور بخار نہ اتر رہا ہو، وزن اچانک کم ہونے لگے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

Related Posts