کراچی:مہنگائی کے عالمگیر مسئلے نے پاکستان میں بھی پوری طرح سر اٹھا لیاہے، مہنگائی کے حوالے سے وینز ویلا اور زمبابوے میں زیادہ خوفناک صورتحال ہے ،وینزویلا میں مہنگائی کی شرح 9585فیصد ،زمبابوے میں 521 فیصد ہوگئی۔
سوڈان میں مہنگائی کی شرح 58 فیصد،ارجنٹائن میں 53فیصد ، ایران میں 26.30،لائبیریا میں 22 فیصد،ہیٹی میں 19.50فیصد،ایتھوپیا میں 18.70فیصد،انگولا میں 17.70فیصد،ازبکستان میں 17.50فیصد اور یمن میں مہنگائی کی شرح 14 فیصد ہے ۔
پاکستان میں 1974 میں سب سے زیادہ 38 فیصد تک مہنگائی کی شرح پہنچی تھی ، دوسری بلند ترین شرح 2009 میں 20فیصد رہی ، 2011 میں مہنگائی کی شرح 13.66فیصد رہی ،اس وقت مہنگائی کی شرح 13.07 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا مہنگائی کم کرنے کا عزم: کیا واقعی غریب عوام کو ریلیف ملے گا ؟؟؟