امریکا اور طالبان میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ، امریکی سیکریٹری دفاع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mark esper
mark esper

برسلز : امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں 7 روز کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپرکا برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان نے افغانستان میں 7 دن کے لیے پرتشدد کارروائیوں میں کمی کرنے پر اتفاق کیا ہےجس سے 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ ہم سب نے متفقہ طور پر کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا اگر کوئی حل ہے تو وہ سیاسی ہے،جو اگر واحد حل نہیں تو سب سے بہترین ضرور ہے، اس سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے اور ہم جلد اس بارے میں مزید بتائیں گے۔

امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں ابھی 7 روز کافی ہیں لیکن ان تمام باتوں پر عمل کے حوالے سے ہمارا نقطہ نظر حالات پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی صدر محمود عباس کا امن منصوبہ کی بنیاد پر مستقبل میں مذاکرات سے انکار

تاہم امریکی سیکریٹری دفاع نےاس بات کی وضاحت نہیں کی کہ عارضی جنگ بندی کا آغاز کب ہو گا جبکہ ایک طالبان عہدیدار نے اس سے ایک روز قبل کہا تھا کہ وہ جمعے سے پرتشدد کارروائیوں میں کمی کر دیں گے۔

Related Posts