قومی ضرورت محسوس کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے حوالے سے اقدامات کیے گئے، فردوش عاشق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous Ashiq Awan
Firdous Ashiq Awan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی ضرورت محسوس کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے حوالے سے اقدامات کیے گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ پاکستان میں نمائندہ یا فوکل پرسن نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا کمپنیز قومی سلامتی سے جڑے چیلنجز سے کھیلتی تھیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے حکومت کو کسی مواد کو ہٹانے کے لیےسوشل میڈیا کمپنیز کی منتیں کرنا پڑتی تھیں اب وہ 24 گھنٹے میں مواد ہٹانے کی پابند ہوں گی، تمام مہذب معاشروں میں نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی میں آٹے کی قیمت پر وزیراعظم نے تحفظات کا اظہار کیاجبکہبلوچستان میں فوڈٹیسٹنگ لیبارٹری کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہوزیراعظم نے فوڈ پرائز مانیٹرنگ اور نیشنل ڈیمانڈ سیل کےبھی قیام کی ہدایت کی جبکہ صوبائی حکومتوں کو ملاوٹ کی روک تھام کے لیے ایک ہفتے میں حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا قوانین میں تبدیلی کی منظوری دی تھی جس کے تحت 3 ماہ میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

Related Posts