خواتین اور ناموس رسالت کے حوالے سے سوشل میڈیا ریگولیشن ضروری تھی، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fawad ch
fawad ch

اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا بہت ضروری تھا، خواتین اور ناموس رسالت کے حوالے سے حکومتی اقدام ضروری تھا، عام صارف کو ریگولیشن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسروں کی عزت تار تار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال ہورہا ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا بہت ضروری تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 20،25 ہزار روپے میں چند لوگ ٹرینڈ بناتے ہیں اور معاملہ خراب کرتے ہیں، خواتین اور ناموس رسالت کے حوالے سے بھی حکومتی اقدام ضروری تھا، عام صارف کو ریگولیشن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

انہوں نے کہا حکومتی اقدام سے فیک اکاؤنٹس والوں کو پریشانی ضرور ہوگی اور دنیا کی بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں پر ناموس رسالت کے حوالے سے ہمارا کنٹرول بڑھ جائے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے سوشل میڈیاپلیٹ فارمز کے لیے پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی

اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب کے انتظامی کنٹرول ہمارے پاس نہیں ہے، اپوزیشن اراکین پر کرپشن کے الزامات ہم نے نہیں لگائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف کیسز بھی (ن) لیگ نے بنائے تاہم احتساب کے عمل میں اگر سقم ہے تو اس پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، جمہوریت میں ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی آپس میں لڑ رہے ہیں، اپوزیشن احتساب کے قانون میں ترمیم چاہتی ہے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پارلیمنٹ میں ذاتیات پر اتر آئیں گے تو ماحول خراب ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ نے 30 سال حکومت کی اب 5 سال کسی اور کو بھی برداشت کرلیں، کل مشیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں بڑی جامع تقریر کی جب کہ اپوزیشن نے آٹے اور چینی کے بحران پر بھی کوئی مثبت بات نہیں کی۔

Related Posts